Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کو او ڈی ایف سی مکمل کرنے والا ضلع قرار دیا جائے

کریم نگر کو او ڈی ایف سی مکمل کرنے والا ضلع قرار دیا جائے

بلدیہ کارپوریشن کے ذمہ داروں کی کوالیٹی کنٹرول آف انڈیا کو یادداشت
کریم نگر۔/17اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انفراددی بیت الخلاء کی تعمیر میں صدفیصد نشانہ پورا کرتے ہوئے کھلے مقام پر رفع حاجت سے پاک شہر کریم نگر کے نام کے اعلان کی کوشش کیلئے مجلس بلدیہ کارپوریشن کریم نگر کوالٹی کنٹرول آف انڈیا کو رپورٹ روانہ کی۔ مرکز کی اسکیم اوڈی ایف سی کو کامیاب بنانے میں کریم نگر کی عوام کا بڑا ہاتھ ہے۔ کریم نگر شہر میں جملہ 50 ڈیویژن ہیں۔65 ہزار رہائشی، تجارتی عمارتیں ہیں۔ 2011کی آبادی کے اعداد و شمار کے مطابق 2لاکھ 61 ہزار 105 ہے۔ بنیادی سہولتوں کے بغیر 42کالونیاں قائم ہیں جو سلم اور گندی بستیوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ ان کالونیوں میں 24ہ زار 896 عوام رہائش پذیرہیں۔ 24ہزار 979 مکانات موجود ہیں۔ سڑکوں، نالوں میں اور کھلے مقامات پر عارضی جھونپڑیوں میں بھی لوگ رہائش پذیر ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہر ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے آئی ایل سی ایس اسکیم کے تحت ہر شخص کی جانب سے درخواست حاصل کی گئی ۔ خط غربت سے نچلی سطح اور راشن کارڈ کے حامل افراد کو بھی بیت الخلاء کی تعمیرکیلئے فنڈز فراہم کئے گئے۔ 585 درخواستوں میں سے 40 درخواستوں کی حکومت کی جانب سے منظوری عمل میں آئی۔ شہر میں کھلے مقامات پر عوام کو بیت الخلاء کے استعمال کے لئے 12 پبلک ٹائیلٹ تعمیرکئے گئے۔کھلے مقامات پر رفع حاجت کی روک تھام کیلئے اور شہر کو او ڈی ایف کے مناسب استعمال کروانے کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن کمشنر شیشانک کی ایماء پر کمشنر گوتم ریڈی نے بذات خود قریہ قریہ دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی۔ تاحال کچھ ڈیویژن کو میئر سردار رویندر سنگھ نے صد فیصد تعمیر کرلئے جانے کی اطلاع دی۔ اسٹانڈنگ کمیٹی نے شہر کو کھلے مقامات پر رفع حاجت سے پاک شہر ہونے کی حکومت کو رپورٹ دی۔ اس سلسلہ میں کوالیٹی کنٹرول آف انڈیا کے وفد کا عنقریب دورہ ہے۔ معائنہ کے بعد اعلان متوقع ہے۔ 500 روپئے جرمانہ عائد کئے جانے کی بھی امکان ہے۔ اب کھلے مقامات پر رفع حاجت کرنے والوں کی خیر نہیں۔مرکزی حکومت ملک میں سوچھ بھارت پروگرام کے ذریعہ صاف صفائی پر توجہ دینا چاہتی ہے اور ملک میں موجود گندگی کو صاف کرنا چاہتی ہے۔ بیت الخلاء کے ذریعہ ملک میں کھلے عام رفع حاجت کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔ ملک بھر میں ہر گھر کیلئے ایک بیت الخلاء کو لازمی طور پر رکھنے کیلئے حکومت نے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT