Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کو خشک سالی سے متاثرہ ضلع قرار دینے کا مطالبہ

کریم نگر کو خشک سالی سے متاثرہ ضلع قرار دینے کا مطالبہ

کسان،مزدوروں کی حالت قابل رحم، بھوتم سارنگا کی پریس کانفرنس

کریم نگر۔/4نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں ناکافی بارش سے زرعی کام انجام نہیں دیئے جاسکے جس کی وجہ سے کسان مزدوروں کی حالت قابل رحم بن چکی ہے۔ ایسے میں حکومت کو چاہیئے کہ ضلع کو خشک سالی سے متاثرہ ضلع قرار دیا جائے۔ کسانوں ، بے روزگار مزدوروں کی حکومت کی جانب سے مدد کی جانی چاہیئے۔ تلنگانہ زرعی مزدور سنگھم ضلع سکریٹری بھوتم سارنگا پانی نے ضلع مستقر پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں کام نہ ہونے کے سبب عوام گاؤں کو چھوڑ کر پچاس کلو میٹر دور جانے پر بھی کام نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے کسان مزدوروں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور وہ کام کے لئے دوڑ دھوپ کررہے ہیں۔ اس بھاگ دوڑ میں تین چار مقامات پر حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے سڑک حادثات میں فوت ہونے والے کسان مزدوروں کے ارکان خاندان کو ایکس گریشیا دینے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کسانوں کو اپنے دیہی مقام پر روزگار کی فراہمی ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کم از کم انہیں سال میں 200 دن روزگار فراہم کیا جانا چاہیئے جبکہ یومیہ مزدوری کو بڑھاکر تین سو روپئے کردیا جانا چاہیئے۔ اس پریس کانفرنس میں ضلع نائب صدر وی لکشمن، آر سرینواس، کے یادگیری و دیگر شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT