Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کی امداد باہمی انجمن کو ’اتم ایوارڈ‘

کریم نگر کی امداد باہمی انجمن کو ’اتم ایوارڈ‘

تمام بینکوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ، چیرمین رویندر راؤ کا خطاب

 

کریم نگر۔/8جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امدادباہمی انجمنوں کے استحکام کے لئے عصری سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کرسکیں۔ عنقریب تمام بینکوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کریم نگر کوآپریٹیو ڈسٹرکٹ سنٹرل بینک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں تلنگانہ ریاست کے کو آپریٹیو سنٹرل بینک چیرمین کونڈوری رویندر راؤ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موسم خریف میں کسانوں کو 450 کروڑ روپئے کے فصل لون ( قرض ) دیئے جانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے تاحال چھ کروڑ روپئے کسانوںکو قرض دیئے جاچکے ہیں۔ ربیع میں طویل مدتی 320 کروڑ روپئے مہیلا گروپ میں 50کروڑ روپئے کی تقسیم کے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی بہترین کارکردگی کے سبب کریم نگر کو آپریٹیو سنٹرل بینک کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں یوم تاسیس کے موقع پر اتم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ بینک ایک ہزار کروڑ ڈپازٹ 120کروڑ قرض کے منصوبے کے تحت آگے قدم بڑھا رہا ہے۔2015-16 میں بینک نے 12.50 کروڑ روپئے کا فائدہ بتایا۔ رویندر راؤ نے کہا کہ تمام بینکوں کو عصری سہولت دینے کے لئے پائیلٹ پراجکٹ کے تحت نبارڈ کے تعاون سے دیگر مقامات رائیکل، چپہ ڈنڈی، سلطان آباد، حسن آباد، گٹے پلی، دودینا پلی، گمبھی راؤ پیٹ کی امداد باہمی انجمنوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔ مابقی انجمنوں کو بھی عنقریب کمپیوٹرائزڈ کئے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ضلع میں 50 اے ٹی ایم اور 162 مائیکرو اے ٹی ایم قائم کئے جارہے ہیں۔ تمام سنگھموں اور انجمنوں کو امداد باہمی کے درجہ سبھی کسانوں کو ان کی ضروریات کے مطابق درکار زرعی کھاد فراہم کی جارہی ہے۔ آئندہ زرعی اوزار اور ٹریکٹر سے لے کر دیگر اشیاء بھی کسانوں کو فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر نبارڈ اے جی ایم روی بابو، سرینواس راؤ، ڈی جی ایم سریکھا، ستیا نارائنا موجود تھے۔

مستحقین کیلئے ایک روپیہ میں
نل کنکشن
بودھن۔/8جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر بلدیہ بودھن مسٹر دیویندر کی طرف سے گذشتہ روز شائع کردہ صحافتی بیان میں بتایا کہ سطح غربت سے نچلی سطح پر زندگی بسر کرنے والے شہریان بودھن کو ریاستی حکومت کی ہدایت پر ایک روپیہ کی ادائیگی پر گھروں کو نل کنکشن فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مستحق ضرورتمند افراد 9جون تک نئے نل کنکشن کیلئے دفتر بلدیہ میں درخواستیں داخل کریں۔

TOPPOPULARRECENT