Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کے راجیونگر میں کارڈن سرچ پروگرام

کریم نگر کے راجیونگر میں کارڈن سرچ پروگرام

کریم نگر ۔ 12 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر شہر کریم نگر والمک نگر راجیونگر کے مقامات پر کمشنر پولیس کملاسن ریڈی کی قیادت میں پولیس نے کارڈن سرچ عمل میں لایا ۔ اس علاقہ میں جانوروں کی ہڈیوں چربی وغیرہ سے ڈالڈن کے نام پر لاکھوں روپئے مالیتی پکوان تیل کی تیاری یونٹ کی پولیس نے نشاندہی کرلی ۔ اس سلسلے میں حراست میں لئے گئے کچھ مشتبہ کی تفتیش اور اس تعلق سے فوڈ انسپکٹر کو حوالے کیا جا کر تیل کی جانچ اور تنقیح کے لئے ہدایت دی اور کرشنا نامی شخص پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ ون ٹاون سی آئی سرینواس نے واقف کروایا ۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے سلسلہ میں پولیس کامیابی کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہے۔ کمشنر کملاسن ریڈی نے واقف کروایا ۔ والمیک نگر راجیو نگر میں تنقیح شروع کی گئی ہے ۔ نئے افراد گھروں میں کرایہ کے لئے آنے پر ان کے مکمل پتہ مقامات شناخت حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر اے سی پی راماراؤ ‘ انسپکٹر سرینواس راؤ ‘ ہری پرساد ‘ سرینواس ریڈی ‘ پرمود راؤ 150 پولیس ملازمین عہدیدار شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT