Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کے سرکاری ڈاکٹر کو رشوت کے جرم میں ایک سال جیل

کریم نگر کے سرکاری ڈاکٹر کو رشوت کے جرم میں ایک سال جیل

کریم نگر۔/21ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری ڈاکٹر ڈپٹی سیول سرجن کنم راجیا کو دو ہزار روپئے رشوت لینے کے جرم میں ایک سال قید اور پانچ ہزار روپئے جرمانہ کاکریم نگر اے سی بی عدالت جج بھاسکر راؤ نے فیصلہ سنایا۔ تفصیلات کے بموجب کریم نگر کے علاوہ چندورتی کی پرائمری ہیلت سنٹر کی بھی ذمہ داری ڈاکٹر کنم راجیا کو دی گئی تھی۔ سابق ڈاکٹر رادھا کرشنا چندورتی میں خدمات انجام دے رہے تھے انہیں ڈیپوٹیشن کے لئے یلاریڈی پیٹ بھیجا گیا تھا بعد ازاں انہیں چندورتی پرائمری ہیلت سنٹر بھیج دیا گیا۔ اس دوران میں انہیں حاضری کی کمی کی وجہ انہوں نے ڈاکٹر کنم راجیا سے حاضری سرٹیفکیٹ طلب کیا تو ڈاکٹر کنم راجیا نے دو ہزار روپئے طلب کئے۔ڈاکٹر رادھا کرشنا نے 10سپٹمبر  2008 کو اے سی بی کے عہدیداروں سے ربط پیدا کرکے ڈاکٹر کنم راجیا کو دو ہزار روپئے رشوت دی ۔ اے سی بی عہدیداروں نے کنم راجیا کو ڈاکٹر رادھا کرشنا سے دو ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ یہ کیس عدالت میں زیر دوران تھا۔ کریم نگر رینج پراسیکیوشن کی جانب سے گریدھر راؤ نے گواہان کے بیانات پر جج نے منگل کو سزا سنائی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT