Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کے مختلف مقامات پر پولیس کا کارڈن سرچ

کریم نگر کے مختلف مقامات پر پولیس کا کارڈن سرچ

مکانات اور دکانات کی تلاشی۔ 4 آٹو، 53 موٹر سیکل ضبط ۔ کمشنر
کریم نگر۔/18اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام پرسکون پرامن ماحول میں زندگی بسر کریں ، غیر سماجی عناصر ، چور اچکوں بدمعاشوں کا کوئی ڈر خوف نہ ہو، اس طرح کے حالات اور خوشگوارماحول ساز گار ہو اس کیلئے کمشنریٹ میں ہر ممکنہ اصلاحی انقلابی پروگرموں کو عمل میں لایا جارہا ہے۔ کمشنر پولیس وی بی کملاسن ریڈی نے کہاکہ کریم نگر میں کشمیر گڈہ ، بھگت نگر میں پولیس نے کارڈن سرچ کے سلسلہ میں ہر گھر، کرانہ دکان کی تلاشی لی ۔ بعد ازاں کالونی میں مقیم عوام کے ایک اجتماع میں کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کروڑہا روپئے ترقیاتی پروگراموں کی موثر عمل آوری کیلئے منظوری دے رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں پر اس وقت ہی بہتر عمل آوری ہوسکتی ہے جب ہر طرح کا پرسکون ماحول ہو ۔ امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس ذمہ دارانہ طور پر انتہائی فرض شناسی کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہے اور اسی سلسلہ کی ایک کڑی کارڈن سرچ ہے۔ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں رجسٹریشن کے کاغذات کا ہونا لازمی ہے اس بات کا خیال نہ رکھے جانے پر اور گاڑیوں کے ڈاکیومنٹ نہ ہونے پر گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اس موقع پر گاڑیوں کے درست کاغذات نہ ہونے پر 53 دوپہیوں والی گاڑیاں ، 4 آٹوز اور ایک کار کو ضبط کرلیا گیا۔ اس موقع پر اے سی پی راما راؤ، انسپکٹرس مہیش گوڑ، وجئے کمار، روی، غوث بابا، آر آئی گنگادھر وغیرہ نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT