Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کریم کا شاندرا مظاہرہ، بارسلونا کے خلاف میڈرڈ فاتح

کریم کا شاندرا مظاہرہ، بارسلونا کے خلاف میڈرڈ فاتح

بارسلونا ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین میں ہونے والے فٹبال سوپر کپ کے میچ میں میسی کی ٹیم بارسلونا کو ریئل میڈرڈ کے خلاف 2-0 گول کی شکست ہو گئی اور کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری میڈرڈ نے ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔ اسپین میں فٹبال سوپر کپ کا بڑے مقابلے میں روایتی حریف میڈرڈ اور بارسلونا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ، پرتگالی اسٹار رونالڈو کی غیر موجودگی کے باوجود میڈرڈ نے بہترین کھیل پیش کیا اور پہلا گول چوتھے منٹ میں ہی بنادیا۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد میسی کی زیر قیادت ٹیم نے واپسی کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔ کھیل کے 39 ویں منٹ میں میڈرڈ کے کریم بینزیما نے شاندار گول کر کے ٹیم کی برتری 2-0 کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

TOPPOPULARRECENT