Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / کرین سے منتقلی کے دوران ائر انڈیا کا طیارہ گر پڑا

کرین سے منتقلی کے دوران ائر انڈیا کا طیارہ گر پڑا

کیڈٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو منتقلی کے دوران حادثہ ۔ بوئن پلی و اطراف کے علاقہ میں سنسنی
حیدرآباد۔ 10 اپریل (سیاست نیوز) بیگم پیٹ ایرپورٹ سے بذریعہ کرین منتقل کئے جانے والے ایرانڈیا کے طیارہ A-320 آج حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ایرانڈیا کے غیراستعمال شدہ طیارہ کو بیگم پیٹ قدیم ایرپورٹ انڈین کیڈٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بالا نگر کو آج صبح کی اولین ساعتوں میں 3:30 بجے منتقل کئے جانے کا آغاز ہوا تھا اور صبح 6:30 بجے طیارہ منتقل کرنے والا کرین ضرورت سے زیادہ وزن کے باعث سنبھال نہیں سکا اور اچانک ہائی ٹیک کلب متصل تروملا تروپتی دیوستھانم اسکول پر گر پڑا۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایرانڈیا کا غیراستعمال شدہ طیارہ طلبہ کو ٹریننگ دینے کیلئے بیگم پیٹ ایرپورٹ سے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ منتقل کیا جارہا تھا۔ اس طیارہ کو منتقل کرنے کیلئے گزشتہ تین دن سے سیول ایویئیشن عہدیدار، مقامی لا اینڈ آرڈر اور ٹریفک پولیس کے علاوہ دیگر محکموں کی مدد حاصل کی جارہی تھی جبکہ علاقہ میں ٹریفک کے بہاؤ کو روک دیا گیا تھا اور ایربس کی منتقلی کیلئے ایرپورٹ عہدیداران نے ایرپورٹ کی دیوار کو بھی منہدم کیا تھا۔ طیارہ کے نشستوں اور انجن کو پہلے نکال لیا گیا تھا ۔ اس طیارہ کی لمبائی 111 فیٹ اور اس کا وزن 20 ٹن ہے۔ طیارہ حادثہ کا شکار ہونے کے سبب علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور آج رات دیر گئے تک بیگم پیٹ تا بوئن پلی جانے والی ٹریفک بُری طرح متاثر رہی۔ اس طیارہ کے ٹکڑے کرکے وہاں سے ہٹانے کی کوشش جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ایربس کو گزشتہ ہفتے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر منعقدہ سیول ایویئیشن کیلئے نمائش میں رکھا گیا تھا

TOPPOPULARRECENT