Thursday , December 13 2018

کریڈٹ کارڈ اسکینڈل : صدر ماریشس بی بی امینہ مستعفی

پورٹ لوئی (ماریشس) ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ماریشس بی بی امینہ فردوس آج مستعفی ہوگئیں جبکہ وہ بعض لکژری پرسنل ایٹمس کی خریداری کیلئے ایک کریڈٹ کارڈ کے اپنے استعمال پر اسکینڈل کی وجہ سے مشکلات میں گھرگئی تھیں۔ انھوں نے حال ہی میں عہدہ نہ چھوڑنے کا عزم ظاہر کیا تھا لیکن یکایک اپنا ذہن تبدیل کرلیا۔ اُن کے وکیل یوسف محمد نے میڈیا والوں کو بتایا کہ براعظم افریقا کی واحد خاتون سربراہ مملکت 58 سالہ بی بی امینہ نے ’’قومی مفاد‘‘ میں اپنا استعفا پیش کردیا ہے۔ یہ استعفا 23 مارچ سے لاگو ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT