Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کر نا ٹکا میں ٹیپو سلطان کا یوم پیدا ئش سرکاری سطح پر نہ منا نے وشواہندو پریشد کا مطالبہ

کر نا ٹکا میں ٹیپو سلطان کا یوم پیدا ئش سرکاری سطح پر نہ منا نے وشواہندو پریشد کا مطالبہ

کلبرگی 5؍ نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وشواہندو پریشد کے ریاستی یونٹ نے سرکاری سطح پر کر نا ٹکا میں ٹیپوسلطان شہید کا یوم پیدائش منانے کے خلاف بیان دیتے ہوئے ریاستی حکومت پر تنقید کی ہے ۔ علاقائی آرگنائزیشن سکریٹری وی ایچ پی مسٹر گوپال نے کہا کہ ٹیپوسلطان مخالف ہندو اور مخالف کنڑا زبان تھے ۔ انہوں نے سیکڑوں مندروں کو ڈھایاتھا اور ہزاروں ہندؤوں کو مسلمان بنادیا تھا ۔ ٹیکس دہندگان کے خرچ پر اس طرح کے شخص کا یو م پیدا ئش سرکاری سطح پر منانا مناسب نہیں ہے ۔ اور یہ ناانصافی ہے مختلف مصنفین نے ٹیپوسلطان پر جو کتابیں لکھی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ ٹیپوسلطان ساری دنیا کومسلمان بنا نا چا ہتے تھے ۔ ٹیپو سلطان نے میسور کا نا م بدل کر نظر آباد چتلدرگہ کا بدل کر فاروق ۔ یب حصار اور سکلیشی پور کا نام بدل کر منظر آباد رکھا تھا ٹیپوسلطان نے اپنے میسور کے دور اقتدار میں کنڑا زبان کو نظر انداز کر دیا تھا ۔ مسڑ گوپال نے حکومت سے در خواست کیا ہے کہ ٹیپوسلطان کا یوم پیدا ئش سرکاری طور پر منعقد کر نے کے فیصلے کو واپس لے لیا جا ئے ۔ مسٹر گوپال نے چیف منسٹر سدارامیا کے اس فیصلے پر کہ وہ بجرنگ دل کے خلاف لڑیں گے ۔ تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ بجرنگ دل کے لوگ محب وطن ہیں اور ان میں 50,000افراد نے اپنے خون کے عطیات دیئے ہیں ۔ وی ایچ پی نے ذبیحہ گاؤ کی تائید کے لیے بھی چیف منسٹر کی مذمت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT