Thursday , January 24 2019

کزنیٹسووا آپریشن کامیاب واپسی کیلئے پرعزم

ماسکو ۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) روسی ٹینس اسٹار سویتلانا کزنیٹسووا کی کلائی کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ سیزن کے بیشتر حصے میں وہ ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل رہیں تاہم سنسناٹی اوپن کے بعد انہیں چند میچوں میں شرکت کا موقع ملا جبکہ زخموں کے مسائل کے باعث وہ ماسکو کے ایونٹ سے دستبردار ہوگئی تھیں۔ کزنیٹسووا کے مطابق وہ صحتیاب ہو کر مقابلوں میں حصہ لیں گی کیونکہ بائیں کلائی کی معمولی سرجری ہوئی ہے جسے ٹھیک ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔

TOPPOPULARRECENT