Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوںکیلئے حکومت کے اقدامات پر کانگریس کے الزام مسترد

کسانوںکیلئے حکومت کے اقدامات پر کانگریس کے الزام مسترد

زرعی شعبہ کی بھلائی کیلئے ٹی آر ایس حکومت کوشاں، کے پربھاکر کا بیان
حیدرآباد۔/12 ستمبر، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل کے پربھاکر نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے کسانوں کی بھلائی کے حق میں شروع کردہ اسکیمات کی مخالفت کررہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پربھاکر نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں کسانوں اور زرعی شعبہ کی بھلائی اور ترقی کو یکسر نظرانداز کردیا گیا لیکن آج کانگریس قائدین کسانوں سے جھوٹی ہمدردی کررہے ہیں تاکہ انہیں سیاسی فائدہ حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی حکومت کی ہر اسکیم کی مخالفت کو اپنا شیوہ بناچکے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ کسان خوشحال رہیں۔ جس طرح کانگریس دور حکومت میں بدحالی کا شکار کسان خودکشی پر مجبور تھے، ٹی آر ایس دور حکومت میں بھی وہ اسی طرح کے ابتر حالات دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز سے کانگریس قائدین کسانوں کی بھلائی کی مخالفت کررہے ہیں انہیں کسانوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ میں کسانوں کی بھلائی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ کانگریس قائدین دراصل چیف منسٹر کی بڑھتی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں دوبارہ اقتدار کا اتم کمار ریڈی خواب دیکھ رہے ہیں اور یہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔ کانگریس پارٹی کو عوام نے مرکز اور ریاست دونوں جگہ مسترد کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT