Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / ’’کسانوں اور قبائیلیوں کے مطالبات قبول کئے جائیں‘‘

’’کسانوں اور قبائیلیوں کے مطالبات قبول کئے جائیں‘‘

گھمنڈ ترک کرنے وزیراعظم اور چیف منسٹر مہاراشٹرا کو راہول گاندھی کا مشورہ
نئی دہلی ۔ 12مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس پر آج زور دیا کہ وہ اپنی انانیت کو ترک کرتے ہوئے ممبئی میں احتجاج کرنے والے ہزاروں کسانوں اورقبائیلیوں کے ’’واجبی مطالبات‘‘ قبول کریں۔ راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ممبئی میں کسانوں کا عظیم مارچ ’’عوامی طاقت کی ایک چونکا دینے والی مثال ہے ‘‘ ۔ انھوں نے مزید کہاکہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کی بے رخی کے خلاف مارچ کرنے والے کسانوں اور قبائیلیوں کے ساتھ کانگریس مکمل تائید و ہمدردی کااظہار کرتی ہے ۔ راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’وزیراعظم اور چیف منسٹر سے میں اپیل کرتا ہوں کہ وہ کسانوں کے واجبی مطالبات کو قبول کرنے کے معاملہ میں وہ انانیت پر بضد نہ رہیں‘‘ ۔ فڈنویس نے ریاستی اسمبلی میں اپوز۔یشن لیڈر وکھے پاٹل کی طرف سے شروع کردہ بحث پر جواب دیاکہ ان کی حکومت کسانوں اور قبائیلیوں کے مسئلہ پر حساس اور مثبت ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT