Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں سے زبردستی اراضیات حاصل کرنے کے خلاف انتباہ

کسانوں سے زبردستی اراضیات حاصل کرنے کے خلاف انتباہ

قائد اپوزیشن اے پی جگن موہن کی کسانوں سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : قائد اپوزیشن آندھرا پردیش اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے واضح طور پر کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ریاست آندھرا پردیش کی ترقی کی ہرگز مخالف نہیں ہے بلکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ریاست کی تیم رفتار ترقی کی حامی ہے لیکن ترقی کے نام پر غریب کسانوں کو دھوکہ دینے کی کوششوں کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔ آج نئی راجدھانی امراوتی کے اطراف و اکناف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ضلع گنٹور کے تاڑے پلی کے مقام پر کسانوں سے جگن نے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش کے آمرانہ طرز عمل سے کسان تکالیف سے دوچار ہورہے ہیں اور شاہراہوں کی تعمیر کے باعث کسانوں کی اراضیات زبردستی حاصل کی جارہی ہیں جس کے نتیجہ میں چھوٹے اور متوسط کسان اپنی اراضیات سے محروم اور روزگار بھی ختم ہورہا ہے ۔ قائد اپوزیشن نے حکومت کے طریقہ کار پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو اراضیات زبردستی حاصل کرلینے سے باز آجانے کا مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو کسانوں کے ساتھ مکمل انصاف دلانے کیلئے احتجاجی لائحہ عمل کو قطعیت دینے پر مجبور ہونے کا سخت انتباہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT