کسانوں میں 98 فیصد تخم کی تقسیم مکمل

یلاریڈی /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد آفس پر DAE مسٹر ناگیندریا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے کسانوں کو اس سال 400 کروڑ روپئے کے قرضہ جات دینے کا نشانہ مقرر کرنے پر 120 کروڑ روپئے اب تک دئے گئے ۔ اس سال فصلوں سے متعلق انشورنس پریمیم رقم می سیوا سنٹروں میں ادا کرنے کا مشورہ دیا ۔ ضلع میں اب تک 98 فیصد تخم تقسیم کردیا گیا ۔ ضلع میں 100 کلوسٹرس میں سے 88 افراد AEO خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ہر کلوسٹر میں کسان متحدہ بھون عمارتیں کیلئے حکومت فنڈ فراہم کر رہی ہے ۔ ہر کلوسٹر کو پندرہ لاکھ روپئے فنڈ منظور کیا جائے گا ۔ ضلع میں اب تک 24 کسان بھون تعمیرات کیلئے اراضی کا معائنہ مکمل ہوچکا ہے باقی کلوسٹرس میں دس دنوں میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ ضلع میں آن لائین کے ذریعہ ہی کھاد سربراہ کی جائے گی ۔ کھاد سربراہی میں بہ عنوان پیش آئی تو ڈیلرس کو معطل کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر MPDO مسٹر رمیش نائیڈو AO مسٹر وجائے شیکھر اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT