Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں پر لاٹھی چارج کیلئے حکومت ذمہ دار، کل جماعتی اجلاس کا انعقاد

کسانوں پر لاٹھی چارج کیلئے حکومت ذمہ دار، کل جماعتی اجلاس کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( آئی این این) : ملنا ساگر پراجکٹ کے لیے بیدخل کردہ افراد اور کسانوں کے ساتھ حکومت کی مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاجاً آج یہاں منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں ایراولی ولیج میں پرتشدد واقعات کے لیے پوری طرح حکومت کو ذمہ دار ٹہرایا گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے سی پی آئی کے سکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اس کے مجوزہ پراجکٹ کے لیے پیشقدمی کرنے کے لیے کسانوں کو خاموش کرنے طاقت کا استعمال کررہی ہے ۔ سی پی آئی قائد نے کہا کہ ریاستی حکومت ہمیشہ ریاست میں ہر غلط کام کے لیے اپوزیشن کو ذمہ دار ٹہراتی ہے اور یہ ذمہ داری سے فرار کے لیے حکومت کی ایک حکمت عملی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT