Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں پر پولیس زیادتیوں کی مذمت : ریونت ریڈی

کسانوں پر پولیس زیادتیوں کی مذمت : ریونت ریڈی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم نے ملناساگر پراجکٹ کے متاثرین کے ساتھ پولیس زیادتیوں کی مذمت کی اور کل میدک میں احتجاج بھی منظم کیا ۔ احتجاج میں شامل ہونے پہونچے کارگزار صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ پولیس رویہ کی مذمت کی اور کہا کہ ملناساگر پراجکٹ کیلئے حکومت تلنگانہ خوشگوار انداز میں کسانوں کو اعتماد میں لیے بغیر زبردستی ان کی اراضیات حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ حکومت کے اس طرز عمل کے خلاف آج منظم کردہ احتجاج کو تمام جماعتیں کی تائید حاصل ہوئی ۔ ریونت ریڈی نے جی او نمبر 123 کی روشنی میں متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے حکومت کے اعلان کا مضحکہ اڑایا اور کہا کہ پولیس کے بھروسہ پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ حکومت چلا رہے ہیں جو کہ ان کیلئے نقصان دہ ہوگی ۔ انہوں نے دریافت کیا کہ آیا حکومت ملناساگر کے قریب واقع یا مولاپرتی ذخیرہ آب کی سطح کو 21 سے کم کر کے صرف 7 ٹی ایم سی کرنے والی حکومت ملنا ساگر میں زیر آب آنے والے رقبہ کو کم کیوں نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو رضا مند کر کے اراضیات حاصل کرے ۔

TOPPOPULARRECENT