Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کوزرعی قرض ، ہر خاندان کو فائدہ پہونچانے کی عبوری سفارش

کسانوں کوزرعی قرض ، ہر خاندان کو فائدہ پہونچانے کی عبوری سفارش

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو کو کوٹیا کمیٹی کی رپورٹ

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو کو کوٹیا کمیٹی کی رپورٹ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے کسانوں کے زرعی قرضوں کی معافی کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کوٹیا کمیٹی نے آج اپنی رپورٹ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کر کے پیش کردی اور پیش کردہ رپورٹ عبوری اساس پر ہی پیش کی گئی ہے اور قطعی رپورٹ بعد ازاں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کوٹیا کمیٹی نے اپنی اس عبوری رپورٹ میں ایک خاندان کو دیڑھ لاکھ روپئے کا فائدہ ہونے جیسے اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے اس طرح زرعی قرض معاف کرنے کے سلسلہ میں رقومات اکٹھا کرنے کے لیے حکومت کو کوٹیا کمیٹی نے متعدد تجاویز پیش کی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بتایاجاتا ہے کہ ریاستی کابینہ آندھرا پردیش کا اجلاس منعقد ہونے سے قبل کوٹیا کمیٹی نے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کر کے یہ پیش کی ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایاجاتا ہے کہ پیش کردہ کوٹیا کمیٹی رپورٹ کا آج کابینہ کے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا ۔ رپورٹ کو منظور کئے جانے کی قوی توقع کا اظہار کیا گیا اور سمجھا جاتا ہے کہ ماہ جولائی کے اختتام تک کسانوں کے زرعی قرضوں کی معافی کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT