Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کو آئی سی ٹی پر مبنی معلومات کی فراہمی

کسانوں کو آئی سی ٹی پر مبنی معلومات کی فراہمی

اکریساٹ اور سیوا کے درمیان معاہدہ

اکریساٹ اور سیوا کے درمیان معاہدہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چھوٹے کسانوں کی زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی پر مبنی معلومات فراہم کرنے کی غرض سے سیلف ایمپلائیڈ ویمنس اسوسی ایشن ( SEWA ) آف انڈیا اور اکریساٹ نے ایک معاہدہ کو قطعیت دی ۔ سیوا اور اکریساٹ کے عہدیداروں نے یادداشت مفاہمت معاہدہ پر دستخط کئے ۔ آئی سی ٹی پلیٹ فارمس کے ذریعہ سیوا ممبرس کے لیے آن لائن کورس کا آغاز کیا جائے گا ۔ لاکھوں چھوٹے کسان ان کی آمدنی کو آئی سی ٹی کے ذریعہ بہتر بنائیں گے ۔ ڈاکٹر ولیم ڈار اکریساٹ ڈائرکٹر جنرل نے آئی سی ٹی پلیٹ فارمس کے آغاز اور معاہدہ پر دستخط کے دوران یہ بات بتائی ۔ ان آئی سی ٹی پلیٹ فارمس کی معلومات کے سبب کسانوں کو اجناس کو محفوظ رکھنے میں مدد حاصل ہوگی ۔ ولیم ڈار نے سیوا کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سیوا نے دیہی خواتین کو خود روزگار بنانے میں بہتر کردار ادا کیا ہے ۔ مس ریما ناناوتی ڈائرکٹر سیوا نے کہا کہ اکریساٹ کے ساتھ شراکت داری کے بعد ہم چھوٹے کسانوں کو آئی سی ٹی اوزار فراہم کرتے ہوئے انہیں با اختیار بنائے جانے کی امید کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو عصری سائنس اور ٹکنیکل معلومات فراہم کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT