Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت یقینی بنانے کا تیقن : کے سی آر

کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت یقینی بنانے کا تیقن : کے سی آر

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کسانوں کو ان کی پیدا کردہ فصلوں کو اقل ترین قیمت فراہم کرنے کے لیے کسان تنظیمیں تشکیل دیتے ہوئے انہیں خصوصی اختیارات دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اقل ترین قیمت سے زائد رقم وصول ہونے پر ہی کسان اناج کو مارکٹ میں فروخت کریں ۔ بصورت دیگر کسان تنظیموں کو پرمیٹ دیتے ہوئے انہیں پروسیسنگ (ملینگ ) کرنے کے اختیارات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بجٹ میں 500 کروڑ روپئے کا خصوصی فنڈ مختص کرتے ہوئے ریاست کے کسانوں کے کھاتوں میں جمع کئے جائیں گے بنکوں سے کسانوں کو قرض فراہم کرتے ہوئے ان کی معاشی حالت کو مستحکم بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔ کسان تنظیموں کو کسانوں کی جانب سے تیار کردہ فصلوں کو اچھی قیمتوں میں فروخت کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات معاون و مددگار ثابت ہوں گے ۔ ضلع محبوب آباد کے قائدین سے پرگتی بھون میں ملاقات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کسانوں کی ترقی اور زرعی شعبہ کو فائدہ بخش بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT