Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کو امداد میںحکومت پر ناکامی کا الزام‘ راستہ روکو احتجاج

کسانوں کو امداد میںحکومت پر ناکامی کا الزام‘ راستہ روکو احتجاج

نظام آباد:17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حالیہ دنوں میں ہوئی غیر موسمی بارش سے ہونے والی فصلوں کے نقصانات اور کسانوں کی مدد میں حکومت کی ناکامی کاالزام عائد کرتے ہوئے ایڑپلی منڈل کے کسانوں نے نظام آباد، بودھن، سڑک پر راستہ روکو کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ گذشتہ چار دن قبل ہوئی بارش کی وجہ سے ایڑپلی منڈل کے جیتا پور، ٹھانہ کلاں، ایم

نظام آباد:17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حالیہ دنوں میں ہوئی غیر موسمی بارش سے ہونے والی فصلوں کے نقصانات اور کسانوں کی مدد میں حکومت کی ناکامی کاالزام عائد کرتے ہوئے ایڑپلی منڈل کے کسانوں نے نظام آباد، بودھن، سڑک پر راستہ روکو کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ گذشتہ چار دن قبل ہوئی بارش کی وجہ سے ایڑپلی منڈل کے جیتا پور، ٹھانہ کلاں، ایم ایس فارم، جملم، دھرما پور، باپو نگرکے مواضعات میں دھان کی فصل کو شدید نقصان ہوا ہے اور کٹوتی سے قبل ہوئی بارش کی وجہ سے فصل کو نقصان ہو اہے بنیادی طور پر نقصانات کا جائزہ لینے میں حکومت کی ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے دیہاتوں کا زرعی عہدیدار دورہ کرتے ہوئے کسانوں کی پابجائی کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ آرڈی او، تحصیلدارکے آنے تک راستہ روکو جاری رکھنے کا کسانوں نے مطالبہ کرتے ہوئے سڑک پر بیٹھے رہے اس بات کی اطلاع ملنے پر اعلیٰ عہدیدار سب انسپکٹر ایڑپلی یعقوب نے فون پر بات چیت کی اور بنیادی طور پر جائزہ لینے کی خواہش کی ۔راستہ روکو کی وجہ سے ٹرافک میں خلل پیدا ہوگیا اور ٹرافک نظام درہم برہم ہوگیا جس پر پولیس نے کسانوں کو راستہ روکو برخواست کرنے کی اپیل کی۔ جس پر کسانوںنے راستہ روکو برخواست کیا۔

TOPPOPULARRECENT