Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کو بغیر گیارنٹی قرضہ جات کی فراہمی پر زور

کسانوں کو بغیر گیارنٹی قرضہ جات کی فراہمی پر زور

بینکرس کے ساتھ ایس ایل بی سی اجلاس سے وزیر فینانس ای راجندر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے آج کہا کہ ریاستی حکومت تیز تر ترقی کے لیے ترجیحات کے ساتھ سسٹمس کو مستحکم کرنے کی کاوشوں میں کامیاب ہوسکتی ہے ۔ آج یہاں پوچارام سرینواس ریڈی اور بینکرس کے ساتھ ایس ایل بی سی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداروں سے کہا کہ وہ بغیر کسی گیارنٹی اور سود کے قرضہ جات فراہم کرنے کے لیے آگے آئیں ۔ نئی ریاست تلنگانہ کو کئی مسائل کا سامنا ہے اور مسائل پر قابو پانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر اور بہتر بارش کے ساتھ بینکرس کو حکومت کے ساتھ تعاون اور کسانوں کو خاطر خواہ قرضہ جات کی فراہمی کے لیے مدد کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کسانوں کے کراپ لونس معاف کرتے ہوئے اور ان پٹ سبسیڈی بھی فراہم کرتے ہوئے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں ۔ جب کہ بنکس کو کسانوں کو گیارنٹی کے بغیر قرض فراہم کرنے کے لیے آگے ہوتے ہوئے انہیں قرض فراہم کرنا چاہئے ۔ مسٹر راجندر نے یہ بھی کہا کہ حکومت جلد ہی کسانوں کو 1.25 کروڑ کراپ لونس جاری کرے گی اور حکومت نے اس سمت میں اقدامات کیے ہیں اور کسانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT