Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / کسانوں کو خود کشی سے باز رکھنے کے لیے سرکاری اسکیمات : وزیر زراعت

کسانوں کو خود کشی سے باز رکھنے کے لیے سرکاری اسکیمات : وزیر زراعت

نئی دہلی ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کسانوں کو خود کشی سے باز رکھنے کے لیے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جائے بلکہ وزیر اعظم بیمہ اسکیم کے ذریعہ کسانوں کی خاطر خواہ امداد کی جائے ، وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں یہ بات کہی اور بتایا کہ کسانوں کو منافع بخش قیمتیں حاصل کرنے کے لیے ملک گیر سطح پر 14 اپریل سے ای ۔ منڈی پورٹیل شروع کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ ایقان ہے کہ کاشتکاری کو منافع بخش بنانے پر ہی کسانوں میں خوشحالی آئے گی ۔ مسٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بناء زرعی شعبہ بحران سے دوچار ہے جس کے پیش نظر مختلف اسکیمات بشمول زمین کی زرخیزی کی معلومات ، دیسی کھاد کی فراہمی اور پردھان منتری کرشی سیچائی یوجنا شروع کی گئی ۔ وزیر زراعت نے یہ ادعا کیا کہ وزیر اعظم فصل بیمہ یوجنا سابقہ اسکیمات میں پائی جانے والی تمام خامیوں کو دور کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT