Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کو دلالوں سے چوکس رہنے کا مشورہ

کسانوں کو دلالوں سے چوکس رہنے کا مشورہ

کوڑنگل۔6 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دولت آباد منڈل کے نمائندہ مقام بالم پیٹ کی سرپنچ ستیماں اور سابق وائس چیرمین مارکٹ کمیٹی پرمود راؤ نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فصلوں کے اناج کی نکاسی کیلئے دلالوں کے جھانسے میں نہ آئیں بلکہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ اناج کی امدادی قیمت پر خریدی کے مراکز سے راست طور پر رجوع ہوکر اناج فروخت کریں ۔ گذشتہ روز انہوں نے دولت آباد منڈل میں بالم پیٹ مقام پر مہیلا سماکھیا کے زیراہتمام قائم کردہ دھان کی خریدی کے مرکز کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کی تیارکردہ فصلوں کے اناج کی امدادی قیمت پر خریدی کیلئے دیہی مقامات پر مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ ’’اے ‘‘ گریڈ اناج کیلئے 1450/-روپئے ‘ بی گریڈ کیلئے 1410روپئے امدادی قیمت مقرر کی گئی ہے ۔ کسان برادری کو اس موقع سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT