Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کو سہولتیں پہنچانے اقدامات کی ہدایت

کسانوں کو سہولتیں پہنچانے اقدامات کی ہدایت

جگتیال /23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خریدے گئے دھان کو فوراً منتقل کیا جائے اور کسانوں کو دشواریوں سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے عہدہ داروں کو آر ڈی او جگتیال ایس پدماکر نے ہدایت دی۔ آر ڈی او جگتیال زرعی مارکٹ کمیٹی میں مکئی خریداری سنٹر کا معائنہ کرنے کے بعد عہدہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے دھان کا ذخیرہ نہ کرنے اور فوراً منتقل کرنے کی ہدایت دی اور مکئی کی لوڈنگ فوری مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے اس موقع پر عہدہ داروں سے کسانوں کی جانب سے لائے گئے دھان کی نمی کا معائنہ کرنے کے بعد دھان کی قسم کی پہچان اور اس کو دی جانے والی امدادی قیمت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انھوں نے ملرس سے دھان کو مناسب انداز میں خریدنے کے لئے اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر کسانوں نے لاری صحیح وقت پر نہ ملنے کی شکایت پر سبھی مقامات پر ایک ساتھ خریداری اور گزشتہ دو دنوں سے اے ایم سی تعطیلات کی وجہ سے لاریوں کی کمی ہے، تاہم بہت جلد اس مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر مارکٹ کمیٹی سکریٹری پرشوتم، بھومیا اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT