Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کو لائف انشورنس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

کسانوں کو لائف انشورنس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

حیدرآباد /13 جولائی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کے تمام کسانوں کو لائف انشورنس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی زرعی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ابھی تک وصول شدہ درخواستوں کو فوری حکومت کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ پٹے دار پاس بکس میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ۔ اس کو جنگی خطوط پر دور کرنے پر زور دیا ۔ چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون میں کسانوں کے لائف انشورنس ، اراضی سروے پر اعلی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام کسانوں کے نام لائف انشورنس اسکیم میں شامل کرائے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کسانوں کو کتنے مقامات پر بھی اراضی رہے یا کتنے بھی کھاتے رہے ان کیلئے ایک ہی پالیسی رہے گی ۔ لائف انشورنس اسکیم کیلئے غریب میں کوئی فرق نہیں رہے گا ۔ 18 تا 60 سال کے کسان اس اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ درخواستوں میں نامنی کے اندراج کیلئے کسانوں میں شعور بیدار کرنے ابھی تک وصول شدہ تمام درخواستیں فوری حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ۔ پہلے مرحلے کی انشورنس پریمیم کی ادائیگی کیلئے حکومت پوری طرح تیار ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اراضی سروے کے بعد نئے پٹے دار پاس بکس تقسیم کئے گئے ہیں ۔ ریتو بندھو اسکیم کے تحت چیکس تقسیم کئے گئے ۔ تھوڑے کسانوں کو ابھی تک پاس بکس تقسیم نہیں ہوئے ۔ چند پاس بکس میں غلطیاں ہوئی ہیں ۔ جس کو درست کرنے اور نام تبدیل کرنے کے بھی تھوڑے کام زیر التواء ہیں ۔ ان تمام کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے ساتھ تمام ریکارڈس کو مینول طریقے سے ٹھیک کرنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی پرنسپل سکریٹریز ایس نرسنگ راؤ ، راما کرشنا راؤ ، شانتی کماری ، چیف منسٹر آصف کے عہدیداروں اور سمتا سبھروال ، بھوپال ریڈی ، پرینکا ورگس ، کمشنر محکمہ زراعت ، جگن موہن ، رکن پارلیمنٹ ، ونود کمار گورنمنٹ وہپ پی راجیشور ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT