Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / کسانوں کو ہائی ٹیک انداز میں دھوکہ دینے والا گرفتار

کسانوں کو ہائی ٹیک انداز میں دھوکہ دینے والا گرفتار

مشین کی تشہیر کے ذریعہ رقم بٹورنے کا شاخسانہ ، مارکیٹنگ انٹلی جنس ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /26 جولائی (سیاست نیوز) کسانوں کو ہائی ٹیک انداز میں دھوکہ دینے والے ایک شخص کو سائبر کرائم کی مارکٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ 24 سالہ بھوکیا راجو ساکن قطب اللہ پور نے زراعت میں استعمال کئے جانے والے مشینس وغیرہ فراہم کرنے کے آن لائن مواد اپ لوڈ کیا اور وہ کسانوں کی جانب سے اس سے ربط پیدا کئے جانے پر وہ پیشگی کے بہانے رقومات حاصل کیا کرتا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ سنتوش نگر کے پون کمار نے سائبر کرائم پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ اس نے یو ٹیوب پر دھان کاٹنے والے مشین کا اشتہار دیکھااور اس پر موجود موبائیل نمبر پر رابطہ قائم کیا اور راجو اس شخص کو مشین فراہم کرنے کے بہانے 5 ہزار روپئے بطور پیشگی رقم حاصل کی اور اس رقم کو فرضی کھاتے میں منتقل کروایا ۔ رقم کی ادائیگی کے بعد اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر پون کمار نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور موبائیل فون نمبر کی مدد سے راجو کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ سابق میں اس کا موبائیل فون گم ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے ایک اور سم کارڈ حاصل کیا جسے کھمم کے ایک کسان شیخ انعام استعمال کیا کرتا تھا ۔ اس کسان کو زراعت میں عصری مشینوں کے استعمال کیلئے بیسٹ فارمر کا ایوارڈ دیا گیا تھا ۔ اس سم کارڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راجو نے کئی کسانوں کو دھوکہ دیا ۔ پولیس نے دھوکہ باز کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT