Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کو 4000 روپئے اسکیم پر انتظامیہ سے عمل کیا جائے ‘ کانگریس

کسانوں کو 4000 روپئے اسکیم پر انتظامیہ سے عمل کیا جائے ‘ کانگریس

حیدرآباد 7 ستمبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کانگریس نے آج مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کو فی ایکڑ 4000 روپئے فراہم کرنے کی جو اسکیم رکھتی ہے اس پر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ عمل کیا جانا چاہئے ٹی آر ایس کیڈر کے ذریعہ نہیں۔ حکومت تلنگانہ نے حال ہی میں اس اسکیم کا اعلان کیا ہے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت فوری طور پر کسانوں کی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کے اعلان سے دستبرداری اختیار کرلے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ان مجوزہ کمیٹیوں میں ٹی آر ایس کارکنوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں عوامی فنڈز کے خرد برد کا موقع مل سکے اور انہیں سیاسی فائدہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کے سی آر نے کسانوں کو فی ایکڑ 4000 روپئے فراہم کرنے کی جس اسکیم کا اعلان کیا ہے وہ صرف انتخابی شعبدہ بازی ہے اور کے سی آر اس اسکیم پر ٹی آر ایس کارکنوں کے ذریعہ عمل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ناقابل قبول ہے اور کانگریس پارٹی اس کی پوری شدت سے مخالفت کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کسانوں کو چار ہزار روپئے کی ادائیگی کی مخالف نہیں ہے لیکن یہ کام ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کیا جانا چاہئے ٹی آر ایس کے کارکنوں کے ذریعہ اس پر عمل آوری نہیں ہونی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT