Thursday , July 19 2018
Home / Top Stories / کسانوں کیلئے ایک اور اسکیم، 5 لاکھ کا حادثاتی بیمہ

کسانوں کیلئے ایک اور اسکیم، 5 لاکھ کا حادثاتی بیمہ

ٹی آر ایس حکومت کے فنڈز سے پریمیم کی ادائیگی پر غور، چیف منسٹر کا اعلان
حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کسانوں کیلئے مزید ایک منفرد اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے 5 لاکھ روپئے تک حادثاتی انشورنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے زراعت و فینانس محکمہ جات کو انشورنس کمپنی ایل آئی سی سے بات چیت کرتے ہوئے رہنمایانہ خطوط جاری کرنے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون میں مرکزی حکومت کی اسکیم کے بشمول دوسرے اُمور پریمیم کی ادائیگی کے تعلق سے مشاورت کی۔ ریاستی حکومت کے فنڈز سے اس اسکیم پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ کے سی آر نے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش میں کسانوں کو یکسر نظرانداز کردیا گیا تھا، کسانوں سے انصاف نہیں کیا گیا نہ ہی ٹھیک سے ان کی رہنمائی کی گئی۔ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے کئی فلاحی اسکیمات کو متعارف کراتے ہوئے کسانوں میں خوشحالی لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کے دُکھ درد سے پوری طرح واقف ہے۔ انھیں بھروسہ دلانے کے لئے ریتو بندھو اسکیم پر عمل کیا جارہا ہے جس کی سارے ملک میں ستائش ہورہی ہے۔ حکومت نے کسانوں کے لئے 5 لاکھ روپئے تک حادثاتی انشورنس اسکیم پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ انشورنس اسکیم کی عمل آوری میں چھوٹے، بڑے متوسط کسان نہیں دیکھا جائے گا۔ سب کے لئے قابل استعمال رہنے والی اسکیم کے رہنمایانہ خطوط جاری کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ مرکزی حکومت کے ادارے عوامی بھروسہ رکھنے والی ایل آئی سی گروپ آف انشورنس سے تبادلہ خیال کرنے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے کہاکہ آئندہ جو بھی پارٹی برسر اقتدار آئے گی وہ بھی اس اسکیم کو برقرار رکھیں۔ اس طرح کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT