Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کی خودکشیاں تو وزراء کی خودکشیاں کیوں نہیں؟

کسانوں کی خودکشیاں تو وزراء کی خودکشیاں کیوں نہیں؟

خشک سالی سے کاشت کار اور حکومت سے وزراء تناؤ کا شکار: ریونت ریڈی
حیدرآباد /12 ستمبر (سیاست نیوز) تلگودیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے استفسار کیا کہ اگر کسان بیماریوں اور تناؤ کی وجہ سے خودکشی کر رہے ہیں تو تناؤ اور بیماری کی وجہ سے تلنگانہ کے وزراء ہریش راؤ، کے ٹی آر اور پوچارام سرینواس ریڈی خودکشی کیوں نہیں کر رہے ہیں؟۔ انھوں نے آج سکریٹریٹ پہنچ کر چیف سکریٹری کو ایک یادداشت پیش کی اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکریٹریٹ سے ایک کیلو میٹر کے فاصلہ پر کسان لمبیا نے خودکشی کی ہے، جو ٹی آر ایس حکومت کے لئے باعث شرم ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو اعتماد میں لے کر خودکشی نہ کرنے کا مشورہ دینے کی بجائے، خودکشی کی وجہ بیماری بتاکر کسانوں کی توہین کی جا رہی ہے، جس کی تلگودیشم پارٹی سخت مذمت کرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کئی ریاستی وزراء بھی تناؤ کا شکار ہیں، لیکن وہ خودکشی نہیں کر رہے ہیں، جب کہ پوچارام سرینواس طویل عرصہ سے ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں، تاہم انھوں نے بھی کوئی ایسی حرکت نہیں کی؟۔
انھوں نے بتایا کہ ٹی آر ایس دور حکومت میں 1300 کسان خودکشی کرچکے ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست کو خودکشی والی ریاست بنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ منڈلوں میں حکومت نے اپنی طرف سے راحت کاری کے اقدامات نہیں کئے اور نہ ہی مرکزی حکومت سے اس سلسلے میں کوئی تعاون حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT