Wednesday , December 12 2018

کسانوں کی خودکشی ، برقی بحران پر پیر کو بحث

حیدرآباد /7 نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مدھو سدن چاری نے ریاست میں کسانوں کی خودکیشوں اور برقی بحران پر پیر کی شام 4 بجے تا 6 بجے ایوان میں دو گھنٹے بحض رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسپیکر نے اپنے چیمبرس میں فلور لیڈرس کا اجلاس طلب کیا اور اس مسئلہ پر ان سے رائے لی گئی ۔ اس اجلاس کو اس لئے بھی نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی کہ اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کی خودکشیوں اور برقی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ تلگودیشم کے دس ارکان نے اسمبلی کو آج ایوان سے اس وقت معطل کردیا گیا تھا جب وہ ان دونوں مسائل پر بحث کی اجازت کیلئے اصرار کر رہے تھے ۔ اپوزیشن لیڈر کے جانا ریڈی نے ایوان میں ان دونوں مسائل پر آج بحث کا آغاز کیا تھا ۔ پیر کو 10 بجے دن اس مسئلہ پر دوبارہ بحث شروع ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT