Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کی خودکشی پر اسمبلی میں طوفانی بحث کا امکان

کسانوں کی خودکشی پر اسمبلی میں طوفانی بحث کا امکان

حیدرآباد 22 ستمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے چہارشنبہ سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں زرعی بحران کے سبب کسانوں کی خودکشی، آبپاشی پراجکٹوں کی تزئین میں ترمیم اور ریاست کے بعض علاقوں میں خشک سالی جیسے موضوعات پر حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین طوفانی بحث کا امکان ہے۔ تاہم متوقع طور پر 10 دن کے لئے منعقد شدنی اس اجلاس کی قطعی مدت اور ایجنڈہ کے بارے میں ایوان کی بزنس اڈوائزری کمیٹی ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔ اصل اپوزیشن جماعت کانگریس کے علاوہ تلگودیشم، بی جے پی اور دیگر جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اندرون ایک سال زرعی بحران کے سبب زائداز ایک ہزار کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ اس مسئلہ پر یہ جماعتیں حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج کررہی ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اس مسئلہ پر اسمبلی میں بیان دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT