Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کی خودکشی پر کانگریس کا جھوٹا پروپگنڈہ

کسانوں کی خودکشی پر کانگریس کا جھوٹا پروپگنڈہ

راہول گاندھی کا دورہ تلنگانہ سیاسی ، پوچارام سرینواس

راہول گاندھی کا دورہ تلنگانہ سیاسی ، پوچارام سرینواس
حیدرآباد 9 مئی ( سیاست نیوز) وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے کسانوں کے مسائل پر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی تلنگانہ میں مجوزہ پدیاترا کو سیاسی قرار دیا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرینواس ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کے مسائل پر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ تلنگانہ میں راہول گاندھی کا دورہ کسانوں سے ہمدردی کیلئے نہیں بلکہ سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت پر یہ الزام بے بنیاد ہے کہ اس نے کسانوں کی بھلائی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ملک میں 60 برسوں تک حکمرانی کی لیکن کسانوں کی بھلائی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ سرینواس ریڈی نے کانگریس پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ کانگریس دور حکومت کے کسانوں کے حق میں کئے گئے اقدامات کی تفصیل بیان کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کیلئے فصلوں کی بیمہ کا فیصلہ ٹی آر ایس حکومت نے کیا ہے ۔ کسانوں کو فصلوں کی تباہی سے ہوئے نقصانات کیلئے مناسب امداد فراہم کی گئی اور کسانوں کے خودکشی واقعات پر قابو پایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کی خودکشی کا جھوٹا پروپگنڈہ کررہی ہے جبکہ تلنگانہ کے کسان حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کو کسانوں کے نام پر پدیاترا کے بجائے پارلیمنٹ میں آواز اٹھانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر موسمی بارش کے سبب فصلوں کو جو بھاری نقصان ہوا ہے اس کا جائزہ لینے کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔ 65 ہزار ہیکٹر اراضی پر فصلوں کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کیلئے مناسب امداد کا اعلان کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT