Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کی خودکشی کو روکنے انوکھی مہم

کسانوں کی خودکشی کو روکنے انوکھی مہم

ضلع انتظامیہ کی جانب سے ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل
گلبرگہ /13 اگست (یواین آئی )پریشان حال کسانوں میں بھروسہ کی لہر پیداکرنے اور ان کو خودکشی جیسے اہم اقدام سے روکنے کے لیے کرناٹک میں نئی پہلی کی گئی ہے ۔سرکاری ایجنسیوں نے کسانوں میں اعتماد پیدا کرنے ان تک پہنچنے کے لئے بیشتر طریقے تلاش کئے ہیں۔ کولار میں ضلع انتظامیہ و محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے کسان طبقہ میں بیداری مہم شروع کی ہے ۔ یہ ضلع خشک سالی سے متاثر ہے ۔اس بیداری مہم کو ‘‘بادوکا بے سایہ ’’ نام دیا گیا ہے ۔ اس مہم میں اسٹریٹ پلے ’ گلوکاری ’ کسانوں سے تبادلہ خیال اور ضرورت مند کسانوں کی ماہر ین نفسیات کے ذریعہ کونسلنگ کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پولار کے وی ترلوک چندرا نے اس مہم کا آغاز کیا جو 20اگست تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران تمام 5تعلقہ جات کے تقریباً 100مواضعات کا احاطہ کیا جائے گا۔آر ایل جالپا اسپتال کے ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ کسانوں کی کونسلنگ کی جاسکے ۔ وزیراعلی کرناٹک سدارامیا کی آکاشوانی تقریر کی نقولات بھی کسانوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پولار سی روپا نے کہا کہ کسانوں کو زندگی ’ زراعت کی اہمیت سے واقف کرایا جائے گا۔ ساتھ ہی خودکشی کے ان کے خاندان کے ارکان پر پڑنے والے مضر اثرات سے واقف کروانا اس مہم کا مقصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ مشکل حالات کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ساہوکار جو زیادہ شرح سود دیتے ہوئے کسانوں کے ٹریکٹرس اور دیگر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ اراضی کے دستاویزات قرض کی واپسی کے لئے ضبط کرلینے کی دھمکی دیتے ہیں ’ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تاحال کم و بیش 120معاملات درج کئے گئے ہیں اور ضلع میں 50سے زائد ساہوکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ترلوک چندرا نے کہا کہ ساہوکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے قرض کی رقم کی واپسی کے لئے کسانوں کی جانب سے رہن رکھی گئی اہم اشیا کا ہرجانہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس بیداری مہم کے دوران 98مواضعات کا احاطہ کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT