Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کی خودکشی کیلئے سابق حکومتیں ذمہ دار

کسانوں کی خودکشی کیلئے سابق حکومتیں ذمہ دار

تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کو نظرانداز کرنے کا الزام، کے کویتا ایم پی کا بیان
حیدرآباد 20 ستمبر (این ایس ایس) تلنگانہ جاگروتی صدر اور نظام آباد ایم پی کے کویتا نے آج ریاست میں جاری کسانوں کی خودکشی کیلئے سابق حکومتوں کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں اس کے لئے مورد الزام ٹھہرایا۔ ٹی آر ایس بھون میں میڈیا نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کویتا نے کہاکہ سابق حکومتوں نے عمداً تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کو نظرانداز کردیا جس کی وجہ مسئلہ پیدا ہوا۔ انھوں نے کہاکہ کانگریس اور تلگودیشم کے حکمرانوں نے اس علاقہ میں فصلوں کو پانی نہیں دیا اور اس طرح کسانوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیاکہ سابق حکومتوں کی غلطیاں اب بھی کسانوں کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہیں اور وہ خودکشی کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔ کویتا نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ ایک سالہ دور حکومت میں ٹی آر ایس حکومت نے نہ صرف برقی بحران کے مسئلہ کو حل کیا بلکہ ریاست میں کھاد اور بیج کی کمی نہیں ہے۔ ٹی آر ایس حکومت فصلوں کو پانی سربراہ کرنے کے لئے آبپاشی پراجکٹس کو مکمل کررہی ہے۔ کویتا نے یہ بھی کہاکہ بعض مشہور اسپورٹس ویمن جیسے گوتھا جوالا، ثانیہ مرزا اور پی اوجھا کسانوں کی مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT