Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کی خود کشی میں ضلع میدک پہلے نمبر پر : دیاکر راؤ

کسانوں کی خود کشی میں ضلع میدک پہلے نمبر پر : دیاکر راؤ

حیدرآباد 9 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی لیڈر ای دیاکر راؤ نے آج الزام عائد کیا کہ ریاست تلنگانہ کسانوں کی خود کشی کے واقعات میں ملک بھر میں دوسرے نمبر پر اور ضلع میدک ریاست بھر میں پہلے نمبر پر ہے ۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ای دیاکر راؤ نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اور وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ پر تنقید کی اور کہا کہ ضلع میدک کی نمائندگی کرنے کے باوجود یہ دونوں ریاست میں خشک سالی کی صورتحال سے مرکز کو واقف کروانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں کو امداد فراہم کی ہے جنہوں نے خشک سالی کی صورتحال سے اسے واقف کروایا تھا ۔ تلنگانہ حکومت اس سلسلہ میں مرکز کو جامع رپورٹ پیش کرنے میں بھی ناکام رہی ہے اسی لئے مرکزی حکومت نے ریاست کیلئے فنڈز جاری نہیں کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کو انصاف دلانے کیلئے تلگودیشم پارٹی ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف جدوجہد کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT