Saturday , December 15 2018

کسانوں کی خود کشی ‘ مرکز کو گمراہ کیا گیا : ریونت ریڈی

حیدرآباد 13 ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلگودیشم کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست میں خود کشی کرنے والے کسانوں کی تعداد کے تعلق سے مرکزی حکومت کو گمراہ کیا ہے ۔ این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے خود کشی کرنے والے کسانوں کی تعداد کے تعلق سے مرکزی حکومت کو غلط رپورٹ پیش کی ہے ۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ ریاستی حکومت نے مرکز سے کہا کہ ریاست میں صرف 69 کسانوں نے خود کشی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت کے پاس کسانوں کی خود کشی کے تعلق سے رپورٹ نہیں ہے تو ان کی پارٹی یہ رپورٹ فراہم کرنے تیار ہے ۔ انہوں نے کسانوں کی خود کشی کیلئے چیف منسٹر کی لاپرواہی کو وجہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ جن کسانوں نے خود کشی کی ہے ان کے افراد خاندان کو فی کس دس لاکھ روپئے ایکس گریشیا ادا کی جائے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT