Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / کسانوں کی زبوں حالی نظرانداز نہ کریں

کسانوں کی زبوں حالی نظرانداز نہ کریں

نئی دہلی ۔ 11جون (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل سے کہا کہ کسانوں کی زبوں حالی کو نظرانداز نہ کیا جائے اور کسان سرجیت سنگھ کی جن سے ان کی ملاقات ہوئی تھی، اس کی موت پر تاسف کا اظہار کیا۔ راہول نے ٹوئیٹ کیا کہ ہمارے ملک میں کسان کافی مشکل میں ہے۔ میری مودی ۔ بادل حکومت سے اپیل ہ

نئی دہلی ۔ 11جون (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل سے کہا کہ کسانوں کی زبوں حالی کو نظرانداز نہ کیا جائے اور کسان سرجیت سنگھ کی جن سے ان کی ملاقات ہوئی تھی، اس کی موت پر تاسف کا اظہار کیا۔ راہول نے ٹوئیٹ کیا کہ ہمارے ملک میں کسان کافی مشکل میں ہے۔ میری مودی ۔ بادل حکومت سے اپیل ہیکہ کچھ کارروائی کرے اور ان کی زبوں حالی کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ نائب صدر کانگریس نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ سردار سرجیت سنگھ جن سے میری پنجاب کے دورہ پر ملاقات ہوئی تھی، ان کی موت کا سن کر کافی صدمہ ہوا۔ ان کی فیملی سے میں اظہار یگانگت کرتا ہوں۔ راہول کے ٹوئیٹس فتح گڑھ صاحب سے تعلق رکھنے والے قرض سے بدحال کسان کی موت کے ایک روز بعد سامنے آئے ہیں۔ اس کسان سے اپریل کے دوران راہول نے ملاقات کی تھی۔ بتایا جاتا ہیکہ اس نے زہریلا مادہ استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ 60 سالہ کسان کے خاندان کا دعویٰ ہیکہ ان کا قرض بڑھتا جارہا تھا اور وہ بینک اور دیگر گوشوں سے لئے گئے قرض کی واپسی سے قاصر ہوچلا تھا۔ کسان نے بینک سے 10 لاکھ روپئے کا قرض لیا تھا اور دیگر اشخاص سے بھی کچھ قرض لے رکھا تھا جو و ہ واپس ادا نہ کرسکا۔ اس کسان نے راہول کے دورہ سرہند کے دوران ان سے ملاقات کی تھی۔ پردیش کانگریس قائدین کے مطابق کسان نے راہول کو پنجاب کے کسانوں کو درپیش مسائل سے واقف کرایا تھا جن میں ان کی دھان کو فروخت کرنے میں درپیش مشکلات شامل ہیں، جس کے نتیجہ میں کسان خودکشی پر مجبور ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT