Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کے احتجاج کو عام آدمی پارٹی کی تائید

کسانوں کے احتجاج کو عام آدمی پارٹی کی تائید

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : عام آدمی پارٹی حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کئے گئے ملنا ساگر پراجکٹ ، نیشنل انڈسٹریز اینڈ مینو فکچرنگ زون (NIMZ) اور دوسرے پراجکٹس کی وجہ اراضیات سے محروم ہونے والے کسانوں کے احتجاج کی تائید کی ہے ۔ عام آدمی پارٹی ، تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ کے کنوینر آر وینکٹ ریڈی اور ترجمان پروفیسر پی ایل ویشویشور راؤ نے ایک صحافتی بیان میں اس بات کا مطالبہ کیا کہ جی او 123 کو منسوخ کیا جائے اور ریاست تلنگانہ میں تمام پراجکٹس کے لیے حصول اراضی کے لیے قانون حصول اراضی 2013 پر عمل آوری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آبپاشی اور صنعتی پراجکٹس کے لیے زرعی اراضیات کو حاصل کرنے کی مخالف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ضلع میدک میں ملنا ساگر ذخیرہ آب کے لیے 22 ہزار زرعی اراضیات کے حصول کے منصوبہ اور آبپاشی پراجکٹس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی بھی مخالف ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT