Wednesday , October 17 2018
Home / ہندوستان / کسانوں کے اسمبلی محاصرے کو شیوسینا کی حمایت

کسانوں کے اسمبلی محاصرے کو شیوسینا کی حمایت

ممبئی12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر کے تقریباً 30ہزارسے زائد کسان آزاد میدان میں جمع ہیں اورریاستی اسمبلی کے گھیراؤ پر بضدکسانوں کا یہ قافلہ چہارشنبہ کو ناسک ضلع سے روانہ ہوا تھا اوراتوار کو ممبئی میں داخل ہوگیا تھا۔جبکہ مسلح پولیس کا بھی سخت بندوبست کیا گیا ہے جبکہ شیوسینا اور راج ٹھاکرے کی ایم این ایس نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شیوسینا نے کہا ہے کہ وہ آج ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دے گی۔واضح رہے کہ کسان حکومت کے قرض معافی کے وعدے پورے نہ کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چہارشنبہ کو ممبئی روانہ ہوئے اورناسک سے ممبئی تک 180کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اتوار کو ممبئی پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مورچہ کواسمبلی نہیں جانے دیا جائے گا اور آزاد میدان میں روک دیا جائے گا۔کسان حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔انکا مطالبہ ہے کہ قرض اور بجلی بل مکمل معاف کرنے کے ساتھ ساتھ سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کا نفاذکیا جائے۔آل انڈیا کسان سبھا (اے آئی کے ایس ) نے کہا ہے کہ ان ہزاروں کسانوں کے ہمراہ ان کی بیویاں اور والدین بھی ہیں۔سبھا کے روح رواں اجیت نوالے نے کہاکہ اگر ان کسانوں کے مسائل نہ ہوتے تو یہ کیوں اتنا لمبا پیدل سفر کرتے تھے۔ان کے مطالبات کو منوانے کے لیے ممبئی پہنچے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT