Wednesday , December 12 2018

کسانوں کے قرض معافی اور اسکیم پر عمل آوری کیلئے کابینی سب کمیٹی تشکیل

حیدرآباد۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کسانوں کو قرضہ جات کی معافی سے متعلق اسکیم پر عمل آوری کیلئے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کسانوں کو ایک لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات کی معافی کے سلسلہ میں سنجیدہ ہیں۔ تاہم اس اسکیم پر عمل آوری ک

حیدرآباد۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کسانوں کو قرضہ جات کی معافی سے متعلق اسکیم پر عمل آوری کیلئے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کسانوں کو ایک لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات کی معافی کے سلسلہ میں سنجیدہ ہیں۔ تاہم اس اسکیم پر عمل آوری کے لئے کابینی سب کمیٹی اپنی تجاویز پیش کرے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا پتہ چلا کہ بعض ایسے افراد جو کسان نہیں ہے، وہ بھی اس اسکیم سے استفادہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ لہذا حقیقی کسانوں اور مستحق کسانوں کے انتخاب کیلئے کابینی سب کمیٹی بعض رہنمایانہ خطوط طئے کرے گی ۔ وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی کو کابینی سب کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان میں وزیر فینانس ای راجندر ، وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ، وزیر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ ، وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی ، وزیر جنگلات جوگو رامنا اور وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی شامل ہیں۔ پرنسپل سکریٹری زراعت و امداد باہمی اس کمیٹی کے کنوینر ہوں گے ۔ حکومت کے احکامات کے مطابق کمیٹی کسانوں کے زرعی قرضہ جات کی معافی کے طریقہ کار کا تعین کرے گی اور عمل آوری کے سلسلہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔ مستحق کسانوں کو جاریہ سال بھی قرض کی اجرائی کے سلسلہ میں کمیٹی سے سفارشات طلب کی گئی ہے۔

حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ گزشتہ سال کسان نے جس قدر قرض حاصل کیا تھا، اتنا ہی قرض جاریہ سال اسے دوبارہ جاری کیا جائے ۔ کسانوں کو بانڈس اور زرعی آلات کی فراہمی کے سلسلہ میں بھی کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔ اس اسکیم پر عمل آوری کیلئے درکار رقم کے انتظام کے لئے وسائل اور دیگر مدات سے رقم کی منتقلی کا بھی یہ کمیٹی جائزہ لے گی۔ کابینی سب کمیٹی 20 ستمبر تک حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔ سب کمیٹی کی تشکیل کے ساتھ ہی ڈاکٹر مری چنا ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ میں پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے کمیٹی نے کسانوں کے قرض کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT