Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کے قرض معافی کی تیسری قسط جاری کرنے حکومت کی منظوری

کسانوں کے قرض معافی کی تیسری قسط جاری کرنے حکومت کی منظوری

حیدرآباد 8 نومبر ( پی ٹی آئی ) اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت نے 2019.19 کروڑ روپئے کسانوں کے قرض معافی اسکیم کیلئے جاری کرنے کی انتظامی منظوری دیدی ہے ۔ حکومت کی جانب سے محکمہ زراعت کے جاری کردہ ایک جی او میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 2019.19 کروڑ روپئے جاری کرنے کی کمشنر زراعت تلنگانہ کو انتظامی منظوری دیدی ہے ۔ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ کسانوں کے 17,000 کروڑ روپئے زرعی قرض کو معاف کردے گی ۔ ٹی آر ایس نے 2014 کے اسمبلی انتخابات کے دوران عوام سے یہ وعدہ کیا تھا ۔ اس فیصلے سے امید کی جا رہی ہے کہ 36 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا ۔ ریاستی حکومت نے اب تک اس قرض کی دو قسطیں جاری کی ہیں۔ پہلی قسط 4,250 کروڑ روپئے کی جاری کی گئی تھی جبکہدوسری قسط بھی اتنی ہی رقم کی جاری کی گئی تھی ۔ امکان ہے کہ حکومت چوتھی اور قطعی قسط جاری کرنے کے تعلق سے بھی غور کرسکتی ہے ۔ ریاستی حکومت نے کسانوں کے قرض معاف کرنے کیلئے تیسری قسط کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ ایسے حالات میں کیا ہے جبکہ ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کانگریس ‘ تلگودیشم ‘ بی جے پی اور دوسری جماعتوں کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے کسانوں کے قرض معافی کی رقم جاری کرے۔ اس مسئلہ پر اپوزیشن جماعتوں نے ٹی آر ایس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT