Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کے قرض معاف کرنے کا مطالبہ : رگھو ویرا ریڈی

کسانوں کے قرض معاف کرنے کا مطالبہ : رگھو ویرا ریڈی

حیدرآباد 19 اپریل ( این ایس ایس ) صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی این رگھو ویرا ریڈی نے آج کہا کہ انتخابی شکست کے باوجود ان کے سیاسی حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالانکہ انتخابات میں انہیں شکست ہوئی ہے لیکن وہ پارٹی کے سپاہی ہیں اور پارٹی کو مستحکم کیا جائیگا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شکست کا ان

حیدرآباد 19 اپریل ( این ایس ایس ) صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی این رگھو ویرا ریڈی نے آج کہا کہ انتخابی شکست کے باوجود ان کے سیاسی حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالانکہ انتخابات میں انہیں شکست ہوئی ہے لیکن وہ پارٹی کے سپاہی ہیں اور پارٹی کو مستحکم کیا جائیگا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شکست کا اندازہ رہنے کے باوجود انہوں نے مقابلہ کیا وہ جے سی دیواکر ریڈی کی طرح نہیں ہیں جنہوں نے اپنی وفاداریاں بدل لی ہیں۔ انہوں نے صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ریاست میں کسانوں کا قرض معاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کو چیف منسٹر بنتے ہی اپنے وعدے کے مطابق کسانوں کے قرض معاف کرنے کی فائیل پر دستخط کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرکے ان سے بھی تعاون طلب کرنے کی کوشش کرینگے ۔ سابق صدر پردیش کانگریس مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا نے کہا کہ تلگودیشم حکومت کو چاہئے کہ وہ میڈیکل انٹرنس ٹسٹ سابقہ طرز عمل کی بنیادوں پر ہی منعقد کرنے کو یقینی بنائے ۔

TOPPOPULARRECENT