Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کے لئے راشٹریہ کرشی بیما اسکیم

کسانوں کے لئے راشٹریہ کرشی بیما اسکیم

منااکھیلی۔6جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے کسانوں کی سہولت کے لئے جاری کی گئی ’’راشٹریہ کرشی بیمااسکیم2014‘‘ خریف سیزن میں بھی رکھی گئی ہے۔ بیماکی گئی فصلیں ، زمین کاسرکنا ، وغیرہ کے ذریعہ فصلوں کا نقصان ہوتاہے تو بیمہ رکشا اور مالی مدد لے سکتے ہیں ۔ فصل قرض لئے کسان اور فصل قرض نہ لئے دونوں قسم کے کسان اس ’’راشٹریہ کرشی بیمااسکیم2014‘‘ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ فصل قرض نہ لینے والے کسان درخواست کے ساتھ زمین سے متعلق دستاویزات پہانی ، کھاتا، پاس بک، ریونیو رسید پیش کرنا ہوگا۔ بیمہ کرانے کیلئے جون کی 30تاریخ آخری تاریخ بتائی گئی تھی ۔ لیکن اس خریف سیزن میں بوائی کی سرگرمیاں آگے بڑھنے سے ریاست کے تمام اضلاع میں راشٹریہ کرشی بیمااسکیم کے تحت تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے کسانوں کو حصہ لینے کے لئے 31جولائی 2014تک معیاد میں توسیع کی گئی ہے۔ کسان اپنے نزدیک واقع بینک کھاتا یا بنیادی زرعی تعاون سنگھ سے درخواستیں لے کر پر کرنے کے بعد بیمہ کی قسط بھرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے رعیت سمپرک کیندر کے زرعی معاون افسر یا زرعی افسر ، یا تعلقہ معاون زرعی ڈائرکٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ یہ بات ضلع زرعی جوائنٹ ڈائرکٹر نے بتائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT