Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کے لواحقین امداد سے محروم

کسانوں کے لواحقین امداد سے محروم

تانڈور ۔8جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال 2015 میں ضلع رنگاریڈی میں جلسہ 82 کسانوں نے خودکشی کرلی اور فوت ہوگئے ۔ خراب فصل اور قرضہ جات کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر ضلع میں گذشتہ سال 2014 میں خودکشی کرنے والے کسانوں کی تعداد 66 تھی ۔ اس رح ان دو سالوں میں خودکشی کرنے والے کسانوں کی تعداد میں ضلع رنگاریڈی میں 148 رہی ۔ وقارآباد میں واقع ایس پی رورل آفس کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ضلع میں کسانوں کی تنظیم نے ان فوت ہوئے کسانوں کے لواحقین کو اب تک کوئی معقول رقمی امداد نہیں پہنچی ۔ موجودہ مقروض کسانوں نے حکومت سے زبانی ہمدردی ترک کر کے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مایوس کسان اپنی ذاتی 10ایکڑ اراضی میں سے صرف 2ایکڑ پر کھیتی کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT