Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کے مسائل نظر انداز : ملو بھٹی وکراما رک

کسانوں کے مسائل نظر انداز : ملو بھٹی وکراما رک

حیدرآباد، 16اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر ملو بھٹی وکراما رک نے الزام لگایا ہے کہ ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ انہوں نے نقلی بیجوں کے سبب دھوکہ کے شکار کسانوں اور شدید بارش کے سبب فصلوں کو ہوئے نقصان سے دوچار کسانوں سے انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کھمم میں نکالی گئی کسان یاترا میں حصہ لیا۔یہ یاترا جملاپورم سے نکالی گئی جس میں سینکڑوں کسانوں نے اپنے ٹریکٹرس کے ساتھ شرکت کی۔یاترا کے اختتام کے بعد جب بھٹی وکرامارک میمورنڈم دینے کے لیے پہنچے تو کسی بھی افسرکے نہ ہونے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کلکٹر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT