Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کے مسائل پر حکومت کی بے حسی:جسٹس چندرا کمار کا بیان

کسانوں کے مسائل پر حکومت کی بے حسی:جسٹس چندرا کمار کا بیان

حیدرآباد۔/19اکٹوبر،( سیاست نیوز) جسٹس چندرا کمار تلنگانہ سماجیکا ہیا جے ایس ی چیرمین نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ نے ماتحتوں کے ذریعہ مسلسل بیان دے رہے ہیں کہ کسانوں کی خودکشیوں کے لئے سابقہ حکومتیں ذمہ دار ہیں جو سراسر غلط اور جھوٹ بیانی ہے،اصل بات یہ ہے کہ ٹی آر ایس کے اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے جتنا بھی حکومت کو باور کروایا جارہا ہے ’’ پتھر پر پانی بہانے کے مانند‘‘ ہے۔ اس کے ذریعہ پارٹی اور ان کے ماتحتین پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے کہ وہ کسانوں کے مسائل پر غور وفکر کریں۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 3650 کسانوں نے ریاست تلنگانہ میں خودکشی کرلی۔ آج یہ بات پریس کلب سوماجی گوڑہ میں جسٹس چندرا کمار نے اخباری نمائندوں کو بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایکٹ کے تحت قیمتوں کے تعین کیلئے کسانوں کے لئے پہنچنے میں حکومت کی یہ بیان بازی صرف کورا کاغذ کے مانند ہوکر رہ جارہی ہے۔کسان جو اتنے تعلیم یافتہ نہیں ہوتے کہ انہیں زراعت سے فراغت کے بعد حکومت جو بھی قرضہ جات کے حصول کیلئے درخواستوں کو منسلک کرنے کے ضروری کاغذات کی مانگ کرے۔ حکومت کا قرض دینا کم اور کاغذات کا مانگنا ہی زیادہ نظر آرہا ہے۔ اگر حکومت ان کے مسائل کو جوں کا توں برقرار رکھے گی تو تلنگانہ میں آئندہ ہفتہ کسانوں کی خودکشی کے واقعات پر روک تھام لگانے تمام سنگھموں کو ساتھ لے کر کسانوں سے ملاقات کیلئے دورے کئے جائیں گے اور26 نومبر کو حیدرآباد میں ایک جلسہ عام منعقد کیا جائیگا۔ مسٹر بکا یادگیری، مسٹر موہن راجو، پروفیسر ویشویشور راؤ نے بھی مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT