Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کے مسائل پر ٹی آر ایس اور این ڈی اے کی لاپرواہی کے خلاف دھرنا

کسانوں کے مسائل پر ٹی آر ایس اور این ڈی اے کی لاپرواہی کے خلاف دھرنا

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر بی سرینواس ریڈی کسانوں کے مسائل ، ٹی آر ایس اور این ڈی اے حکومت کی لاپرواہی کے خلاف 10 مئی کو کاماریڈی میں ایک روزہ دھرنا منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی کی جانب سے ایک روزہ دھرنا پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ صدر تلنگا

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر بی سرینواس ریڈی کسانوں کے مسائل ، ٹی آر ایس اور این ڈی اے حکومت کی لاپرواہی کے خلاف 10 مئی کو کاماریڈی میں ایک روزہ دھرنا منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی کی جانب سے ایک روزہ دھرنا پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ صدر تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی و رکن پارلیمنٹ کھمم مسٹر بی سرینواس ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے 11 ماہی دور اقتدار میں 800 سے زائد کسانوں نے خود کشی کرلی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت متاثرہ کسانوں سے بات کرنے اور انہیں اپنے اعتماد میں لینے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ نقصانات کے بوجھ کو برداشت نہ کرتے ہوئے کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ افسوس کی بات ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے خود کشی کرنے والے کسانوں کے ارکان خاندان سے ملاقات کرنے اور انہیں پرسہ دینے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی ریاستی وزیر صحت کے علاوہ کسی اور وزیر نے متاثرہ کسانوں سے بات چیت کی ہے ۔ اس سے اندازہ ہوتاہے کہ ٹی آر ایس حکومت کو زرعی شعبہ اور کسانوں سے کتنی دلچسپی ہے ۔ اس معاملے میں مرکزی حکومت کا رول بھی ناقابل برداشت ہے ۔ مرکزی حکومت خشک سالی ، زرعی بحران اور کسانوں کی خود کشی کے معاملے میں تلنگانہ حکومت سے کوئی رپورٹ وصول نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کی تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے ۔ ٹی آر ایس اور این ڈی اے حکومت کی جانب سے کسانوں کو نظر انداز کردینے کے خلاف وہ 10 مئی کو کاماریڈی میں ایک روزہ احتجاجی دھرنا منظم کررہے ہیں جس میں ریاستی و مرکزی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے گا ۔ انہوں نے سارے تلنگانہ کو خشک سالی سے متاثرہ ریاست قرار دینے اور خود کشی کرنے والے کسانوں کے ارکان خاندان کو فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT