Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کے مسائل پر کانگریس احتجاج کو کچلنے کی مذمت : محمد علی شبیر

کسانوں کے مسائل پر کانگریس احتجاج کو کچلنے کی مذمت : محمد علی شبیر

حیدرآباد۔27اکٹوبر(سیاست نیوز) قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل جناب محمد علی شبیر نے کونسل اجلاس کے پہلے دن کانگریس ارکان کے ہمراہ کسانوں کے مسائل پر مباحث اور اپوزیشن احتجاج کو کچلنے حکومت و پولیس کی کوششوں کیخلاف احتجاج کیا ۔ کاروائی کا آغاز ہوتے ہی کانگریس ارکان نے جو گلے میں سیاہ کپڑا ڈالے ہوئے تھے احتجاج شروع کیا اور چلو اسمبلی احتجاج کو ناکام بنانے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ جابجا پولیس کی تعیناتی کے ذریعہ حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے اور عوامی نمائندوں کو گرفتا رکیا جا رہا ہے ۔ صدر نشین سوامی گوڑ نے اپوزیشن کے رویہ کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن نوٹس پیش کرے وہ اس پر غور کرینگے ۔

شہر میں نالوں پر قبضوں کی برخواستگی کیلئے اقدامات: وزیر بلدی نظم و نسق
حیدرآباد۔ 27اکٹوبر(سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے شہر حیدرآبادمیں پانی کی نکاسی کے سلسلہ میں نالوں پر موجود قبضہ جات کی برخواستگی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے کئے جانے والے ان اقدامات کو پرانے شہر میں مجلس کی تائید حاصل ہونے کے سبب ناجائز قبضہ جات کی برخواستگی کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران شہر میں پانی جمع ہونے کی شکایات اور حکومت کے اقدامات کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT