Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کے کھاتے میں فصل قرض راحت رقم کی منتقلی

کسانوں کے کھاتے میں فصل قرض راحت رقم کی منتقلی

زرعی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس ، سکریٹری زراعت کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : سکریٹری زراعت سی پارتھا سارتھی نے ضلع زرعی عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی کہ ریاست کے کسانوں کے بینک کھاتوں میں فی الفور کسانوں کو دی گئی فصل قرض راحت رقم کو جمع کیا جائے ۔ سکریٹری اگریکلچر نے اس سلسلہ میں ضلع واری جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے فصل کے لیے دیا گیا قرض معافی فنڈس کو کسانوں کو تقسیم کردینے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے زرعی عہدیداروں سے کہا کہ کسانوں کے کھاتوں میں قرض رقم جمع کرنے ضروری اقدامات کے علاوہ انہوں نے کسانوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا انہیں کسانوں کے متعلق تفصیلات اکھٹا کرنے کے لیے نوڈل عہدیداروں سے تعاون کرنا چاہئے ۔ ریاستی حکومت نے تیسرے مرحلے کے تحت 2,019 کروڑ کی رقم فصل قرض سے راحت کے لیے بطور دوسری قسط جاری کیا ہے ۔ جب کہ کسانوں کو فصل کے لیے دیا گیا قرض رقم سے راحت کے لیے تمام تر مساعی اور رقم کی منتقلی بذریعہ قدیم نوڈل بینکوں کے انجام دی جائے گی ۔ سکریٹری زراعت پارتھا سارتھی نے زرعی عہدیداروں سے نئے اضلاع میں کسانوں کے لیے بینک کھاتے کھولنے پر زور دیا اور سیکشن انچارجس سے کہا کہ وہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی اسکیمات کے رہنمایانہ خطوط کے تئیں معلومات فراہم کریں ۔ انہوں نے پرانے اور نئے تشکیل شدہ اضلاع کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ قانون حق اطلاعات کے ذریعہ معلومات حاصل کرتے ہوئے اور آپسی تعاون کے ذریعہ عدالتوں میں کسانوں کے متعلق زیر دوران مقدمات کی یکسوئی کروائیں ۔ انہوں نے کہا منظورہ فنڈس کو فصل قرض راحت اسکیم کے تحت ضلع واری سطح پر کسانوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا ۔ سکریٹری زراعت نے بتایا ریاستی حکومت عہدیداروں سے تجاویز طلب کرے گی تاکہ فنڈس کی تیز رفتار منتقلی عمل میں آسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT